نواز شریف جوتا کیس،ملزمان کی درخواست ضمانت پر کارروائی 26مارچ تک ملتوی

March 25, 2018

لاہور(خبرنگارخصوصی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت پر کارروائی 26مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ملزمان ساجد، منور اور عبدالغفور نےضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔