کرسٹیانو رونولڈو کے ناقابل یقین گول،ریال میڈرڈ فتح یاب

April 04, 2018

فٹبال لیجنڈکرسٹیانو رونالڈو کے ناقابل یقین دو گولوں کی بدولت ریال میڈرڈ نے ،یووینٹس کو چمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کے فرسٹ لیگ میں تین صفر سے ہرادیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


چیمینز لیگ کے کوارٹر فائنل فرسٹ لیگ میں اٹالین سائیڈ یووینٹس اور اسپینش ریال میڈرڈکی ٹیمیں مد مقابل تھیں ،دونوں ٹیموں کا اسکواڈ مکمل تھا لیکن دونوں ٹیموں میں فرق صرف کرسٹایانو رونالڈو کا تھا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پر جوش تھے ،لیکن پورے میچ کی جان تھے ،ریال میڈرڈ اسٹرائیکر ،کرسٹیانو رونالڈو ،جن کے دو ناقابل یقین گولوں نے ریال میڈرڈ کو کامیابی دلوادی۔

ان دو گولوں کے ساتھ رونالڈو مسلسل دس بار گول اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔رونالڈو نے کھیل کے تیسرے اور 64 ویں منٹ میں ،جبکہ مارسیلو نے کھیل کے 72 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ریال میڈرڈ کو یوینٹنس کے خلاف تین صفر سے کامیابی دلا دی ۔