تکیوں سے لڑائی کا دن بھی عالمی ہو گیا

April 07, 2018

تکیوں سے لڑا ئی کا دن بھی عالمی ہوگیا ہے جو دنیا بھر میں پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، دنیا بھر میں جنگ جاری ہےلیکن تکیوں سے!

تکیوں سے لڑا ئی کا عالمی دن ماہ اپریل کے پہلے ہفتے کو منایا جاتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس دن کو منانے کیلئے نیو یارک، لندن، نیدرلینڈ، واشنگٹن، فلیڈیلفیا، ہانگ کانگ، بڈاپسٹ، بخارسٹ، ٹورنٹو اور دیگر سینکڑوں شہروں میں بڑا ہجو م سڑ کو ں پر جمع ہوکر تکیوں سے لڑ تے دکھائی دے رہے ہیں او ر ہوا میں ہر طر ف روئی کے گالے پھیلے ہوئے ہیں۔

اس لڑ ائی میں حصہ لینے والے افرا دکا کہنا تھاکہ یہ کھیل قطعاً جا رحا نہ نہیں ہے بلکہ اپنے اندر کی تو ا نائی کو باہر نکالنے کا دلچسپ طریقہ ہے۔

ان دلچسپ فائٹس میں لوگ ایک دوسرے پر تکیوں سے حملہ کرتے ہیں اور تکیوں سے مارتے ہوئے ہوا میں روئی کے گالوں کو اُڑاتے ہیں۔

واضح رہے کہ تکیوں کی لڑا ئی کے دن کا آ غا ز 2006ء میں امریکی شہر جارجیا میں ہو ا جس کے بعد اسے ہر سال اپریل کے پہلے ہفتے کو عا لمی سطح پر منا یا جا تا ہے۔

گز شتہ چند سا لو ں میں ایک دو سرے پر تکیے برسانے کا یہ دلچسپ کھیل دنیا بھر میں مقبو لیت حا صل کر چکا ہے اور مختلف شہر وں میں ہرسال اس کاانعقا د باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔