پروجیکٹس کی بنیاد پر تعلیم

April 15, 2018

پروجیکٹ بیسڈ لرننگ وہ طریقہ تدریس ہے جس میںطلبہ اضافی پیریڈز میں اصل حقائق پر مشتمل پیچیدہ سوالات، پروبلمز اور چیلنجز کو حل کرنے کیلئے ذاتی طور پر تفتیشی مراحل سے گزرتے ہیں اور ان کے نتائج سے اپنے علم میںاضافہ کرتے ہیں۔ اسے PBLکہا جاتاہے ۔

دراصل یہ ایک متحرک کلاس روم نقطہ نظر ہے جس میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ طالب علموں کو حقیقی دنیا کے چیلنجوں اور مسائل کا حل ڈھونڈنے کے ذریعے علم سے بہرہ مند کیا جائے۔ طلبا ءایک پیچیدہ سوال، چیلنج، یا مسئلہ کی تحقیقات اور جواب دینے کے لئے ایک وسیع مدت میں ایک موضوع کے بارے میں سیکھتے ہیںاور سوالات، مسائل یا سینیریو کی بناء پر ایک آسان حل پیش کرتے ہیں۔

آسان الفاظ میںپی بی ایل جاننے اور کرگزرنے کے طریقے پر مشتمل ہے ۔ طلبہ مخصوص نصاب سے سیکھتے اور علم حاصل تو کرتے ہیں لیکن جو وہ جان لیتے ہیں اس کا اطلاق عملی طور پر اصل مسائل کو حل کرنے اور نتائج اخذ کرنے میںصرف کرتے ہیں، یہی بات سب سے اہم ہے کہ صرف کتابیںنہ پڑھی جائیں بلکہ اپنی زندگی میں ان کا اطلاق کیا جائے ۔

اس سلسلے میں بی پی ایل طلبہ اعلیٰ معیار اور مربوط پروڈکٹس کو تیار کرنے میںڈیجیٹل ٹولز کا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ پی بی ایل طالب علموںکو نصیحت نہیں کرتا ، نہ ہی نصاب فراہم کرتاہے بلکہ دنیا میںقدم جمانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتاہے، ساتھ ہی تخلیقی صلاحیتوں، ہمدردی ، جذبے اور مستقل مزاجی سے بھی لیس کرتاہے۔

طلباء کو کسی ٹیم کے طور پر کام کرنے کے لئے "ڈرائیونگ سوال" دیا جاتا ہے، جواب لینے یا جواب دینے کے لئے، پھر ان کے حاصل کردہ علم کو پیش کرنے کے لئے آرٹیفیکٹ (یا نمونے) بنانے کے لئے ہدایت دی گئی ہے۔آرٹفیکٹس میں مختلف ذرائع ابلاغ شامل ہوسکتے ہیں جیسے لکھنا، آرٹ، ڈرائنگ، تھری ڈی رپریزنٹیشن، ویڈیوز، فوٹو گرافی، یا ٹیکنالوجی وغیرہ

ا س طریقہ تعلیم کے پروجیکٹس کی خصوصیات میںشامل ہیں۔

اہم معلومات، سمجھ بوجھ اور مہارت:

پروجیکٹ طلبہ کے مقاصد ، بشمول معیار کونٹینٹ اور صلاحیتوں کو مرکوز کرتاہے جیسےمخصوص پروبلمز کو حل کرنے کیلئے سوچ بچار، ابلاغ ، بات چیت، روابط یا سیلف منیجمنٹ کیسے کی جائے۔

چیلنج سامنے لانے والے مسائل یا سوالات

پروجیکٹ کو ایسے فریم کیا جاتاہے جس میں معنی خیز پروبلم یا مسئلہ کو حل کیا جاتاہے یا کسی سوال کا جواب حاصل کرنا ہوتاہے اور یہ حل یا جواب چیلنج کے معیار یا سطح پر موزوں یا قابل قبول ہونا چاہئے ۔

تفتیشی مستقل مزاجی

طلبہ کو متنوع المزاج ، سوالات کرنے کے وسیع طریقہ کار، ذرائع کی تلاش اور معلومات کے اطلاق میںمشغول کیا جاتاہے۔

مستند ہونا

یہ پروجیکٹ حقیقی دنیا کے سیاق و سباق، ٹاسک اور ٹولز ، معیارات، یا اثرات فراہم کرتے ہوئے طلبہ کی زندگی میں ذاتی خدشات، مفادات اور مسائل سے بات کرتا ہے۔

طالب علم کی آواز و انتخاب

طلبہ اس پروجیکٹ کے بارے میں کچھ فیصلے کرتے ہیں، جس کیلئے ان کے کام کاطریقہ کار اور تخلیقی عمل ان کا پنا ہوتاہے۔

عکاسی

اس سے طلبہ اور اساتذہ کے سیکھنے، سوالات کرنے کی افادیت ،پروجیکٹ کی سرگرمیوں ،طلبہ کے کام کے معیار ، مشکلات اور ان پر قابو پانے کے عوامل کی عکاسی ہوتی ہے۔

تنقید اور نظر ثانی

طلبہ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد پروڈکٹس اور طریقہ کار کی بہتری کیلئے مشورے دیتے، لیتے اور ان کو استعمال کرتے ہیں۔

پبلک پروڈکٹ

طلبہ اپنے پروجیکٹ کو عوام الناس کیلئے ریلیز کرسکتے ہیں تاہم انہیںاس کی مکمل وضاحت اور اس پروجیکٹ میں شامل تمام افرادکی تفصیل مہیا کرنی ہوگی۔

ہمارے ہاںآکسفورڈ یا او/اے لیول نظام تعلیم میںطلبہ کو اوائل عمری سے ہی پروجیکٹ کروائے جاتے ہیں ۔ تاہم اگر ہم قومی سطح پر اس طریقہ تعلیم کو نصاب کا حصہ بنالیںتو بہت سے کورسز پروجیکٹ کی بنیاد پر مکمل کیے جاسکتے ہیں اور ضروری نہیںکہ آرٹس کے طلبہ کو صرف آرٹس کے ہی پروجیکٹس دیے جائیں بلکہ انہیں سائنس کے پروجیکٹس بھی دیے جاسکتے ہیں اسی طرح سائنس کے طلبہ کو فنون لطیفہ کے پروجیکٹس دیے جاسکتے ہیں جس میںطلبہ غور کرسکتے ہیں کہ کس طرح ٹیکنالوجی سے متعلق دریافتیں علمِ حیات اور آرٹس میں موجود تازہ امکانات کی معلومات دیتی ہیں ؟ کس طرح علمِ حیات آرٹس میں مروجہ چلن کی خبر دے سکتا ہے اور کس طرح آرٹس علمِ حیات سے متعلق تصورات کے بارے میں بتا سکتا ہے؟