وزیراعظم کی جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت

April 15, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ذمے داروں کو جلد سے جلد کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوملزمان کوجلد ازجلد قانون کی گرفت میں لانےکی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبائی سطح پرملزمان کی گرفتاری کیلئےمتعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں، شرپسند عناصر کو جلد از جلد بےنقاب ہونا چاہیے۔