چین میں خاتون ویٹر کی کمال مہارت

April 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو عام طور پر ریسٹورنٹس میں ویٹرز ایک دو یا تین ڈشز بیک وقت سرو کرتے نظر آتے ہیں لیکن چین سے تعلق رکھنے والی اس باصلاحیت خاتون ویٹر کے تو کیا ہی کہنے جو ایک ہی وقت میں20ڈشز سرو کرنے میں خوب مہارت رکھتی ہے۔

چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون مختلف کھانے کے باؤل مہارت سے ایک کے اوپر ایک رکھ کر سرو کرتی ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔