موناکومیں جدید گاڑیوں کا میلا سج گیا

April 20, 2018

موناکو میں سالانہ گاڑیوں کا میلا سج گیا ہے جہاں دنیا بھر سے مشہورلگژری برانڈز کی قیمتی،جدید اور چمکتی دمکتی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہر سال منعقدکئے جانے والے جدید گاڑیوں کے اس میلے میں دنیا بھر سے کئی ممالک کی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جن کی مشہور لگژری برانڈز اور ایک سے بڑھ کر ایک پرآسائش، بہترین ماڈل اور دلکش ڈیزائن کی گاڑیوں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

ہر گاڑی ایک حقیقی فنی شاہکار، اعلی ٹیکنالوجی اور ماسٹر کرافٹ کی دستکاری کا ایک مجموعہ نظرآتی ہے۔

اس دلچسپ آٹو شو میںگاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔