دبئی میں پبلک مقامات پر ’ہیلتھ پوڈز‘ کیوں لگائے جائیں گے؟

April 22, 2018

شہریوں میں کسی بھی مرض کی ابتدائی اسٹیج پر نشاندہی کیلئے اب دبئی میں خاص قسم کے ہیلتھ پوڈز لگائے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں ہیلتھ کمپنی کے تیار کردہ یہ ہیلتھ پوڈز اسکینر کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرکے اسپتالوں تک پہنچائیں گے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ابتداء میں یہ پوڈز تجرباتی بنیادوں پر شہر کے شاپنگ مالز،فٹنس جم اور سپر مارکیٹوں میں لگائے جائیں گے ۔

یہ خاص اسکینر شہریوں میں کسی بھی بیماری کا ابتدائی اسٹیج پر پتا چلانے میں کارآمد ہوں گے، جبکہ ان اسکینر سے جمع کیا گیا ڈیٹا اسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔ جہاں طبی ماہرین ان کی مانیٹرنگ کریں گے۔

اس کے بعد بیماری کی تشخیص ہونے پر مریض کو اسپتال بلایا جائے گا۔