دریائے سندھ میں پانی کی شدید قلت جاری

April 22, 2018

دریائے سندھ میں پانی کی شدید قلت کے سبب جہاں آبادگاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تو وہیں خریف کی فصلوں کی بوائی نہ ہونے کے سبب پاکستان کی قومی فصل کپاس کی پیداوار اس سیزن میں 40 فیصد تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث ان دنوں کوٹری بیراج ڈائون اسٹریم میں 70 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ پانی کی شدید قلت کے سبب خریف کا سیزن شروع ہوجانے کے باوجود کپاس، مرچوں اور دیگر فصلوں کی بوائی نہیں کی جاسکی جس کے باعث کپاس اور مرچوں سمیت دیگر فصلوں کی پیدوار تیس سے چالیس فیصد کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

آبادگاروں کا کہنا ہے کہ پانی کاشتکاروں کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،جنہیں بروقت پانی نہ ملا تو نہ صرف پاکستان کو زرمبادلہ کی مد میں نقصان پہنچے گا بلکہ زراعت سے وابستہ افراد بھی بے روزگار ہوں گے۔