ہارر فلم ”سسپیریا“ کے ریمیک کا کردار کے بعد تھرا پی کرانا پڑی، ڈیکوٹا جانسن

April 24, 2018

لاس اینجلس (ایجنسیاں) ہولی وڈ اداکارہ ڈیکوٹا جانسن نے کہا ہے کہ ان پر ہارر فلم ”سسپیریا“ کے ریمیک کا کردار اتنا زیادہ اثر انداز ہوا کہ انہیں بعد ازاں اپنے سکون کے لئے تھراپی کرانا پڑی۔ فلم ففٹی شیڈز آف گرے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ڈیکوٹا جانسن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہارر فلم ’سسپیریا“کاکردار میں نے اتنا ڈوب کر کیا کہ فلم کی عکسبندی کے خاتمے کے بعد واپس اصل میں آنے کے لئے مجھے اپنی تھراپی کرانا پڑی لیکن مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں اب اس پوزیشن میں ہوں کہ میں آگے نئی فلم میں بھی ایسے کردار ادا کرسکوں۔