برطانیہ میں چوری کی کوشش بری طرح ناکام

April 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

چوری ڈکیتی جیسی مشکل صورتحال میں اچھے اچھوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والا یہ شخص تو بہت بہادراور سمجھدار نکلا جس نے دکان میں ڈکیتی کی غرض سے آنے والے چوروں کو اُلٹے قدموں بھاگنے پر مجبور کردیا ۔

یہ واقعہ برطانیہ کے ٹاؤن Lutonکے علاقے Runfold Avenueکی دکان میں رونما ہوا جب تین چور شاپ میں داخل ہوئے اور کیش کاؤنٹر پرکھڑے دکاندار پر چاقو اور پستول تان کر رقم کا مطالبہ کرنے لگے۔

اس مشکل صورتحال کے باوجود بہادر شخص ذرا نہ گھبرایا بلکہ کیش کاؤنٹر پر بچاؤ کیلئے رکھی گئی مرچو ں سے چوروں پر ایسے وار کیا کہ چور وں کو اُلٹے قدموں بھاگنا پڑ گیا۔