حیدرآباد ،انٹر کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ عروج پر رہا

April 26, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام بارہویں جماعت کے پرچے کے دوران بھی نقل کا سلسلہ عروج پر رہا‘ طلباءنے موبائل فون اور حل شدہ پرچہ جات کے ذریعے کھلے عام نقل کی۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں نقل روکنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔