28اپریل سے باردانہ کااجراء شروع ہوگا،ڈی سی

April 26, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی سی لاہور سمیراحمد سیدنے کہا ہے کہ لاہور میں بنائے گئے گندم خریداری کے مراکز پر بار دانہ کے حصول کے لیے زمینداروں کی درخواستوں پر جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ وہ خود اس سارے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 28اپریل سے بار دانہ کے اجراء کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔