سعودی عرب کے صوبہ قصیم میں طوفانی بارش

April 26, 2018

سعودی عرب کے صوبے قصیم کے دارالحکومت بریدہ میں طوفانی بارش جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث اندھیرا چھا گیا، تیز ہوا اورطوفانی بارش سے متعدد گاڑیاں اُلٹ گئیں، درخت اور سائن بورڈ گرگئے،تاہم کسی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے،شہریوں کو نشیبی علاقوں، ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔