ٹیکس دفاتر کل بھی کھلے رہیں گے

April 27, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ٹیکس دفاتر ہفتہ28 اپریل کو بھی کھلے رہیں گے۔ فیڈرل بورڈآف ریونیو کی طر ف سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق مالی سال 2017-18ء کی آخری سہ ماہی میں ٹیکس اہداف کے حصول اور ٹیکس گزاروں کو سہولت مہیا کرنے کیلئے چھٹی کے باوجود ٹیکس دفاتر میں تمام عملہ موجود رہے گا۔