بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا ایوان میں احتجاج کا فیصلہ

April 27, 2018

اپوزیشن نے بجٹ اجلاس کے دوران سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ، ارکان خورشیدشاہ سےمل کر احتجاج کی حکمت عملی کوحتمی شکل دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 19-2018 کے وفاقی بجٹ پیش کیے جانے سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے اپنے الگ الگ اجلاس طلب کر لیے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹ اجلاس میں بھی اپوزیشن اس معاملے پر شدید احتجاج کرے گی۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔