پاکستان ہاکی کے معاملات عدالتوں میں جانے کا امکان

May 01, 2018

پاکستان کی سنیئر ہاکی ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی یوتھ ہاکی ٹیم نے یوتھ اولمپک گیمز کے ایشیائی کوالیفائی رائونڈ میں مایوس کن پر فار منس کا مظاہرہ کیا ، پاکستان نے چھٹی پوزیشن حاسل کی اور اولمپک گیمز میں رسائی سے بھی محروم رہی، پی ایچ ایف کے حکام ایسے حالات میں جب کہ قومی ہاکی تباہی سے دوچار ہے پی ایچ ایف کے انتخابی مراحل شروع ہوگئے

ہیں جس پر کراچی سمیت کئی ایسوسی ایشنوں نے تحفطات کا اظہار کیا ہے، اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پی ایچ ایف کے معاملات بھی اگلے چند ماہ میں اعلی عدالتوں میں پہنچ جائیں گے *ملک میں کر کٹ کی سب سے بڑی کر کٹ ایسوسی ایشن کے سی سی اے کے انتخابی دنگل میں ایک بار پھر ندیم عمر اور پروفیسر اعجا ز فاروقی گروپ کے درمیان مقابلہ ہے، ان کا براہ راست مقابلہ کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی سے ہوگا۔

فاروقی گروپ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن ابھی اپنے امیدوارو ں کا اعلان نہیں کیا ہے،۔ کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں ندیم عمر نے کراچی کرکٹ میں مثبت تبدیلی کا نعرہ لگاکر اپنی مہم کا اعلان کیا، انہیں ہم خیال گروپ کی حمایت حاصل ہے،انتخابات جون میں ہوں گے * اگلے چار سال کی مدت کے لئے ہونے والے سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نذیرعباسی چیئرمین مقبول احمدآرائیں صدر، ارشد صدیقی سینئرنائب صدر، فداحسین، طلعت لکھانی، اظہرحسین، اسلم خان نائب صدر، عدنان ترین سیکریٹری، شاہد خان ، سلیم سومرو اسسٹنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے ایگزیکیٹوکمیٹی کے لیے پرویز احمد، ایون فیڈرک، شعیب خان، مرتضیٰ ڈھوٹ، عائشہ رزاق، خالدخان منتخب ہوئے۔ خواتین ونگ کے لیے صنم انور صدر، درخشاں امان سیکریٹری، ایگزیکٹیوکمیٹی میں فاطمہ پرویز، شازیہ اعجاز، رقصیہ، رضیہ سومرو، ذکیہ خان، اور سنبل خان کورکھاگیا ہے*

پاکستان اسپورٹس آگہی کی چیئر پرسن قدسیہ راجہ نے بینا قمر کو تنظیم کا نائب صدر اور مار کیٹنگ منیجر مقرر کیا ہے ، بینا قمر کراچی سٹی اسپورٹس کی ایسوسی ایٹ سکریٹری بھی ہیں* سندھ گیمز ختم ہوگئے ہیں مگر اس میں ہونے والی بدنظمی کی باز گشت آج بھی جاری ہے ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے اس کے اخراجات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کردی، مگر گیمز کی مار کیٹنگ کمیٹی کے سنیئر نائب صدر ایاز موتی والا نے ان کھیلوں میں بڑی کرپشن کے الزامات عائد کئے ہیں*

سابق قومی ہاکی کپتان منصور احمد کو بھارتی اسپتال نے مفت علاج کرانے کی پیشکش کر دی ہےمنصور احمد نے 1994کے ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔