’میری بہن سے شادی نہ کرنا‘ میگھن کے بھائی کا خط

May 04, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانوی شہزادے ہیری کی شادی 19 مئی کو ہونے جاری ہے لیکن اس سے قبل ہی دلہن میگھن مارکل کے بھائی تھامس مارکل نےشاہی شادی رکوانے کے لیے شہزادہ ہیری کو خط بھیج دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تھامس مارکل نے بذریعہ خط شہزادے ہیری کو خبردار کیا کہ 'اب بھی وقت ہے وہ شادی سے انکار کردیں کیونکہ میگھن ان کے قابل نہیں ہیں۔

تھامس مارکل نے اپنے خط میں برطانوی شہزادہ ہیری کو اپنی بہن میگھن مارکل سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میگھن شاہی خاندان میں اچھا اضافہ ثابت نہیں ہوں گی۔

انہوں نے لکھا کہ میگھن میری سوتیلی بہن ہے جو ہمارے سارے احسانات بھول گئی ہے اور اس نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیا۔ وہ اب شاہی خاندان کے احسانات کا بھی پاس نہیں رکھے گی۔ وہ ایک خود غرض، فریبی اور سرد مزاج عورت ہے جسے خاندان کو یکجا رکھنے کا ہنر نہیں آتا۔

تھامس مارکل نے مزیدلکھا کہ 'میگھن شاہی خاندان میں شہزادی ڈیانا کی طرح مخلص ثابت نہیں ہوسکتیں اور نہ ہی ان کی طرح ذمہ داریاں پوری کرسکتی ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تھامس مارکل نے گزشتہ ماہ میگھن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی حد سے تجاوز کرتے ہوئے اپنے آپ کو اچھا ثابت کرنے کی کوشش میں ہیں جو کہ وہ نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ 32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے جن کے درمیان گزشتہ برس نومبر میں باضباطہ منگنی ہوئی تھی جس کے بعد گینیسٹین پیلس نے شادی کی تاریخ کے لیے 19 مئی 2018 کا اعلان کیا تھا۔ شاہی خاندان شہزادے کی شادی کی روایتی تیاریوں میں مصروف ہے۔