پاک آئرلینڈ ٹیسٹ دیکھنے کیلئے نجم سیٹھی کل انگلینڈ جائیں گے

May 06, 2018

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 11 مئی سے ہونے والا تاریخی ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لئے کل انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی انگلینڈ میں چند روز قائم کے بعد آئرلینڈ جائیں گے اور ڈبلن میں ہونے والے ٹیسٹ میں دیکھیں گے ۔

ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ ہے جو گرین شرٹس کے ساتھ کھیلا جائےگا،نجم سیٹھی اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران وہاں کے کرکٹ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین ملاقات میں آئرلینڈ اور پاکستان کی باہمی سیریز پر بھی بات چیت کریں گے اور انہیں پاکستان آکر سیریز کھیلنے کی دعوت دی جائے گی۔

نجم سیٹھی اپنے دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ کے دوران پاک بھارت متنازع سیریز کیس پر وکلاء سے ملیں گے ۔