روس میں وِکٹری ڈے کے موقعے پر ماہر پائلٹس کے شاندار اسٹنٹس

May 10, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

روس کے دارالھکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائرپر وکٹری ڈے کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں اسی سلسلے میں روس کی ائیراسٹنٹ ٹیمزنے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور ماہر پائلٹس نے اپنے جہازوں کی ذریعے شاندار کرتب پیش کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔

مہم جو اور جانباز پائلٹس نے جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کو فضا میں اونچائی کی طرف تیزی سے لیجانے کا مظاہرہ پیش کیا اوردلکش فارمیشنز، فضا میں رنگین روشنیاں بکھیرنے کیساتھ ساتھ جہازوں کو گھمانے، ان کی گھن گرج اورقلابازیاں دینے کے اسٹنٹس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیاجسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد نے آئے۔