میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا

May 12, 2018

گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دے دیا اور کہا کہ وہ کسی صورت الزام واپس نہیں لیں گی۔

ذرائع کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کو لیگل نوٹس کا 4صفحات پر مشتمل جواب بھیجا ہے۔

میشا شفیع نے جواب میں کہا ہے کہ علی ظفر نےاپنا لیگل نوٹس واپس نہ لیا توسول اورفوجداری قوانین کےتحت کارروائی کروں گی، ان پر تمام الزامات درست اور حقائق پر مبنی ہیں۔

واضح رہے میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں علی ظفر نے انہیںلیگل نوٹس بھیجوایا، نوٹس کے متن میں کہا گیا تھا کہ میشا نے معافی نہ مانگی تو ایک ارب ہرجانے کا کیس دائر کیا جائے گا۔