تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کے دوران ہینڈ ٹینس

May 12, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسکائی ڈائیونگ کے خطرناک ایڈونچر کے دوران بہادر کھلاڑیوں کے بھی ہوش اْڑ جاتے ہیں لیکن دنیا میں کچھ ایسے بھی خطروں کے کھلاڑی ہیں جو اس ایڈونچر کے دوران بھی انوکھے کام کرجاتے ہیں۔

ان اسکائی ڈائیورز کا شمار بھی ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں میں کیا جاسکتا ہے جنہوں نے 13ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کے دوران ہاتھوں کے ذریعے ٹینس کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کر ڈالا۔

دونوں اسکائی ڈائیور زکی مہارت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے جہاں ہزاروں افراد ان کے ایڈونچر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔