ایڈونچر کی شوقین حسیناؤں کابل کھاتی سڑک پر مظاہرہ

May 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو آپ نے لانگ بورڈنگ کرتے ہوئے اکثر نوجوانوں کو دیکھا ہوگا تاہم لانگ بورڈنگ کے دوران کرتب بازی کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں مہارت کے ساتھ ساتھ توازن برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اِن ایڈونچر کی شوقین حسیناؤں کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو بل کھاتے پہاڑی راستے پر تیز ترین رفتار سے لانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہی ہیں۔

ایڈونچر کی شوقین خواتین نے کرتب بازی کیلئے اسپین کے شہرAlicante کا انتخاب کیا اور بل کھاتی سڑک پر لانگ بورڈ نگ کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوجسے دیکھنے والے بھی داد دینے پر مجبور ہوئے۔