سوڈان میں13 وزراء اور 10 گورنر تبدیل

May 15, 2018

سوڈان کے صدر عمر البشیر نے پیر کے روز وزارتی سطح پر تبدیلیاں کی ہیں جن میں 13 وزراء اور 10 گورنر شامل ہیں، صدر البشیر نئی وزارتی تشکیل کا اعلان کریں گے۔

سوڈان کی خبر رساں ایجنسی سونا کے مطابق حکمراں جماعت کی قیادت کے دفتر نے صدر عمر البشیر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کے دوران تازہ ترین تبدیلیوں کی اجازت دی جس میں 8 وزارتیں، 5 وزراء اور صوبوں کے 10 گورنر شامل ہیں۔

سوڈانی صدر کے معاون ڈاکٹر فیصل حسن ابراہیم کے مطابق حالیہ وزارتی تبدیلی کا سرکاری طور پر اعلان وزیراعظم بکری حسن صالح ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

مبصرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ حالیہ ترمیم میں اقتصادی سیکٹر کی تمام وزارتیں شامل ہیں، اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور ایندھن کی قلت کے سبب سوڈان کو درپیش اقتصادی بحران ہے۔