کمشنر کراچی نے پرائس لسٹ جاری کردی

May 16, 2018

رمضان المبارک کی آمد پر کراچی انتظامیہ کی جانب سے سحر و افطار کیلئے کھانے پینے کی اشیاء کی پرائس لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔

کراچی انتظامیہ کی جانب سے جاری لسٹ میں سموسہ قیمہ درجہ اول فی درجن 168 روپے ، درجہ دوم فی درجن 120 روپے ،سموسہ آلو درجہ اول فی درجن 168 روپے ، درجہ دوم 120 روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔

لسٹ کے مطابق مکس پکوڑے درجہ اول فی کلو 220 روپے ، درجہ دوم فی کلو 200 روپے فرخت کئے جائیں گے، کھجلہ درجہ اول فی کلو 300 ، درجہ دوم فی کلو 200 روپے فروخت کئے جائیں گے،،پھینی درجہ اول فی کلو 312 روپے ، درجہ دوم فی کلو 212 روپے میں فروخت کی جائے گی ،جلیبی درجہ اول فی کلو 240 روپے ، درجہ دوم فی کلو 160 روپے میں دستیاب ہوگی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے دی جانے والی لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قوانین کے مطابق عمل کیا جائے گا۔