نوشہرہ خودکش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق

May 17, 2018

نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او نوشہرہ ندیم بخاری کے مطابق خودکش حملہ آور نے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 14 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 12 کو سی ایم ایچ جبکہ 2 کو ڈی ایچ کیو سپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے بتایا ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لے کر موجودہ حالات سے ہم آہنگ سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا۔