کتابیں تقسیم نہ ہوئیں، کباڑی کے پاس پہنچ گئیں

May 19, 2018

کراچی میں طالب علموں کو مفت فراہم کی جانے والی کتابیں کباڑی کی پاس پہنچ گئیں۔

ڈی ایس پی لانڈھی لعل بخش سولنگی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لانڈھی میں کباڑ کے گودام پر پولیس نے چھاپہ مار کربڑی تعداد میں کتابیں برآمد کر لی ہیں۔

برآمد کی جانے والی کتابوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے جو کہ طلباء کو مفت فراہمی کی جانی تھیں۔

ڈی ایس پی لانڈھی کا کہنا ہے کہ برآمد کتب کا وزن دوہزار پانچ سو کلوگرام کے لگ بھگ ہے۔

کباڑی رضوان نے تمام کتابیں 12اور 13 روپے کلو کے حساب سے خریدیں جنہیں گتہ فیکٹری لے جایا جا رہا تھا۔

محکمہ تعلیم کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کباڑی رضوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔