فلسطینی صدر کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

May 20, 2018

فلسطین کے 82 سالہ صدر محمود عباس طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر محمود عباس ایک ہفتے میں تیسری بار اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق صدر عباس کا پچھلے ہفتے منگل کو کان کا معمولی نوعیت کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد دوبارہ تکلیف ہونے پر وہ ہفتے کی رات دوبارہ اسپتال گئے تھے جہاں تھوڑی دیر اسپتال میں رکھنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا، لیکن آج ان کا بخار تیز ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرلیا ہے۔