چین میں ریت کا طوفان اُمڈ آیا؛نظام زندگی درہم برہم

May 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے۔چین میں موسم کی ایسی سختی اُس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان اُمڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

جی ہاں، چین کے صوبےگنسو میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں جبکہ لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔