ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی کی تحقیقات کامطالبہ

May 22, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے مطالبہ کیاہے کہ چیف جسٹس پاکستان لاہور کے ایل ڈی اے پلازہ میں لگی آگ کی تحقیقات کرائیں۔

شفقت محمود کہتے ہیں 9مئی2013کوانتخابات سے2دن پہلے پلازہ میں آگ لگی،ڈیڑھ ماہ بعددوبارہ آگ لگی،کیا یہ معمولی بات ہے؟ واقعہ میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ڈیڑھ ماہ بعددوبارہ ایل ڈی اےپلازہ میں آگ لگی،دوسری آگ کی رپورٹ میں بہت دلچسپ چیزیں سامنے آئیں،فرانزک رپورٹ میں بتایاگیاکہ7ویں فلورمیں جوآگ لگی وہ حادثاتی نہیں،رپورٹ میں کہاگیا آگ شارٹ سرکٹ یاحادثاتی نہیں تھی۔جلنے والا یہ ریکارڈ ڈ وہریکارڈ تھا جو ایل ڈی اے کے پلاٹ تقسیم کیے گئے۔