پاکستانی قونصل جنرل کی ڈاکٹر عافیہ سے جیل میں ملاقات

May 24, 2018

پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ٹیکساس کی جیل میں ملاقات کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےجیل میں ہونے والی ملاقات 2 گھنٹےتک جاری رہی۔

قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ سےمتعلق افواہیں بےبنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی14ماہ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے یہ چوتھی ملاقات ہے۔