نعیم الحق کے تھپڑکی گونج ایوان میں پہنچ گئی

May 24, 2018

مسلم لیگ نون کے دانیال عزیز پر پی ٹی آئی کے نعیم الحق کے تھپڑ کی گونج ایوان میں پہنچ گئی۔

دانیال عزیز نے کہا کہ چورکا لفظ استعمال کیا، آج بھی اس پر قائم ہوں، پی ٹی آئی کے عمران خان اور جہانگیر ترین سرٹیفائیڈ چورہیں ، یہ بدمعاشی کرتے ہیں، ان میں اتنی شرم و حیا نہیں کہ معافی مانگیں۔

دانیال عزیز کے بیان پرپاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج اور شور شرابا کیا۔

دوسری جانب ترجمان خیبر پختون خوا حکومت شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ٹاک شوز میں دانیال عزیز کی بدتمیزی عروج پر ہوتی ہے ، دانیال عزیز دوسروں کو چور کہنے پر معافی مانگیں ، دوسروں کو چور چور کہنے سے نواز شریف کے داغ نہیں دھل سکتے۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ دانیال عزیز سیاسی لوٹا ہیں ، ان جیسے لوگوں نے پرویز مشرف اور اب نواز شریف کو ڈبو دیا ۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا تھا کہ دانیال عزیزکے بیان پراس لمحے کا ردعمل بدقسمتی تھی، دانیال عزیز نے تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، امید ہے وہ اپنے رویے کو تبدیل کریں گے اورغلط بیانی سے گریزکریں گے ۔