فلوریڈا میں اچانک کئی فٹ گہرےگڑھے نمودار

May 24, 2018

امریکی ریاست فلوریڈا میں رہائشی علاقے کے قریب اچانک دو گڑھے نمودار ہوگئے جس نے مقامی افراد کو خوفزدہ کردیا۔

گڑھوں کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ انتظامیہ نے مرمتی کام کے مکمل ہونے تک قریبی گھروں کے مالکان کو غیر معینہ مدت تک کیلئے گھر خالی کرکے کہیں اور منتقل کردیا ہے جبکہ یوں اچانک گڑھے پڑنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔

واضح رہے اس سے قبل بھی اسی علاقے میں کئی فٹ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں۔