بڑا کھلاڑی بننا ہے تو عامر ٹیسٹ کھیلیں، وسیم اکرم

May 25, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ دنیا کے عظیم کھلاڑی ٹیسٹ میچز میں اپنی پرفارمنس سے پہچانے جاتے ہیں، عامر بہت باصلاحیت ہے ، اس لیے ان کی خواہش ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا رہے ۔

لندن میں ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے محمد عامر کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر ابھی کم عمر ہے، اس نے 31 ٹیسٹ میں 100وکٹ حاصل کررکھے ہیں جو کہ بڑی بات ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے عامر محدود اوورز کی کرکٹ میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں لیکن بحیثیت سابق ٹیسٹ کرکٹرمیںعامر کو مشورہ دیتاہوں کہ بڑے کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں ہی اپنی پرفارمنس سے عظیم بنتے ہیں، اس لئے محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنا چاہیے ۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ بہت باصلاحیت ہے ، انہیں خوشی ہوگی کہ عامر اپنا ٹیسٹ کرئیر ڈھائی تین سو وکٹس کے ساتھ ختم کریں۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے شروع کردینی چاہیے اور25 کھلاڑیوں کو پول کا اعلان کر دینا چاہیے تاکہ سب ہی پلیئرز فٹنس سمیت پرفارمنس بہتر کرسکیں ۔