لندن ، فٹ بال میچ میں کھلاڑیوں نے ریفری کو حریف بنا لیا

May 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


کھیل کے دوران ریفری کا کام کھلاڑیوں کوقوا ئد و ضوابط کی پابندی کروانا ہے لیکن اس ریفری کو یہ کاوش خاصی مہنگی پڑ گئی۔

برطانوی دار الحکومت لندن میں ترکی کی دو فٹ بال ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں نے ریفری کو ہی حریف سمجھ لیا۔

لیگ کے فائنل میچ کے دوران کسی بات پر بگڑے ایک درجن سے زائدکھلاڑی ریفری کے پیچھے دوڑ پڑے اور اسے کافی تشدد کا نشانہ بنایا۔اسی دوران انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا تاہم تمام کھلاڑی اس سے قبل ہی رفو چکر ہوگئے۔