تصویر نہیں ،حقیقی جھیل۔۔

June 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


دنیا میں جھیلیں تو بہت ہیں لیکن چین میں مختلف رنگوں سے سجی جھیل ان دنوں سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

چین کے شہر یونچینگ( Yuncheng)میں واقع سالٹ لیک ان دنوں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے مختلف خلیات کے پیدا ہونے سے کئی رنگوں میں رنگ گئی ہے۔

مختلف رنگوں کے پانی سے سجی جھیل کے خوبصورت مناظر پر مبنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے جبکہ سیاحوں کی بھی بڑی تعداد یہاں کے نظاروں کا لطف اْٹھانے پہنچ رہی ہے۔