انتخابی مہم کے دوران اخلاق کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،ضیاء عباس

June 19, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری سیدضیاء عباس نے کہاہے کہ انتخابی مہم کے دوران ملک کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے تنقید کرنے میں اخلاق کو ملحوظ خاطر رکھا جائے پاکستان اس وقت نازک مرحلے سے گزررہا ہے افغانستان اور بھارت کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس سے غیرملکی خطرات نمایاں ہیں انہوں نے کہاکہ امریکا افغانستان میں حالات کو خراب کرکے سارا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کرے گا۔