قوم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے،برجیس طاہر

June 19, 2018

لندن (جنگ نیوز) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز بہادر شفیق اور حوصلہ مند خاتون ہیں پوری قوم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے آمریت کے دور میںکلثوم نواز نے جمہوریت کی خاطر تاریخی جدوجہد کی ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ برجیس طاہر نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مجھے کلثوم نواز جیسی بہادر اور بردبار خاتون کے ساتھ کام کرنے اور ملک وقوم کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔