ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان عمران فاروق کے گھر گئے

June 19, 2018

لندن ( جنگ نیوز)ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفیٰ عزیزآبادی اورسفیان یوسف نے عیدالفطرکے موقع پر ایم کیوایم کے شہیدکنوینر ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے گھر جاکر ان کی بیوہ شمائلہ فاروق اورصاحبزادوں عالیشان اوروجدان سے ملاقات کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ اوربچوںکوعیدکی مبارکباد پیش کی اوران کی دلجوئی کی ۔ وہ کچھ دیران کے ساتھ رہے اوران سے ہمدردی کااظہارکیا۔ دریں اثناء مصطفیٰ عزیزآبادی اورسفیان یوسف نے ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم کے گھرجاکران سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کی ۔