بھارتی جیلوں میں سزا مکمل کرنے والے پاکستانی رہائی کے منتظر

June 19, 2018

بھارتی جیلوں میں 52 پاکستانی قیدیوں کی سزامکمل ہوچکی جورہائی کےمنتظرہیں۔

ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی خواجہ معاذ طارق کے مطابق پاکستان کے15شہری اور37مچھیرےاپنی قید مکمل کرچکےہیں، چھ پاکستانی قیدیوں کوبھارت سےرہاکرکےواہگہ پرپاکستانی حکام کےحوالے کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق رہائی پانیوالوں میں نسرین اختراورایک بھی بچہ شامل ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نےجنوری2018 میں نسرین بی بی کا جرمانہ ادا کیا اور تمام افرادکی رہائی کیلئے بھارتی حکام سے بات کی۔