لودھراں، جہیز کا سامان واپس مانگنے پر بیوی قتل

June 19, 2018

لودھراں میں جہیز کا سامان واپس مانگنے پر شوہر نے مبینہ طور پر باپ اور رشتے داروں کے ہمراہ ڈنڈوں سے تشدد کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

پولیس کے مطابق تین ماہ قبل گل ناز بی بی اپنے خاوند سے ناراض ہو کر میکے آگئی تھی ، گزشتہ دنوں پنچایت میں طے پایا کہ طلاق کی صورت میں گل ناز کو اپنا جہیز لے جانے کی اجازت ہوگی۔

مقتولہ گل ناز اپنے گھر والوں کے ہمراہ جہیز کا سامان لینے گئی تو شوہر نے والد اور رشتے داروں کے ہمراہ ڈنڈوں کے وار کر کے اسے قتل کردیا ۔