نیوجرسی :فیسٹیول میں فائرنگ سے 22افراد زخمی، حملہ آور ہلاک

June 20, 2018

ٹرنٹن (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست نیو جرسی میںایک آرٹ فیسٹیول کے دوران فائرنگ سے 22افراد زخمی ہوگئے، جب کہ مقامی پولیس کی کارروائی کے دوران مبینہ حملہ آور مارا گیا۔ حکام کے مطابق نیوجرسی کے دارالحکومت ٹرنٹن میں رات بھر جاری رہنے والے آرٹ فیسٹیول کے دوران 2مقامی گروہ آپس میںلڑ پڑے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیسٹیول ختم ہونے کے قریب تھا کہ اچانک رات کے 3بجے وہاں 2افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 33سالہ تہاج ویلز کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر فائرنگ میںبھی ملوث تھا جب کہ فائرنگ کرنے والا دوسرا شخص 23سالہ عامر آرمسٹرانگ پولیس کی تحویل میںہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں 22افراد زخمی ہوئے، جن میںسے 17کو گولیاں لگیں، جب کہ دیگر فائرنگ کے بعد فیسٹول میں بھگڈر مچنے سے زخمی ہوئے۔ انتظامیہ کے ایک افسر اینجلو اونوفری کا کہنا ہے کہ فیسٹول میں فائرنگ کے وقت ایک ہزار لوگ موجود تھے۔