پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

June 22, 2018

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق نیب کالونی اسٹریٹ نمبر 13 سی فور میں پولیس کی پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے فرنٹیر ریزرو پولیس کا اہل کار شاہ فہد جاں بحق ہوگیا ۔

واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقےمیں سرچ آپریشن کیا۔