سو سال تک توانائی فراہم کرنے والی بیٹری تیار

June 24, 2018
 

روس کے انجینئروں نے ایک ایسی ایٹمی بیٹری تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہےجو مسلسل100سال تک توانائی فراہم کرسکتی ہے ۔

روسی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے یہ بیٹری ایک تابکار عنصرسے تیار کی ہےجس کاایندھن ریڈیو ایکٹو کیمیکل اورشوٹکی ڈائیوڈ ہے۔

یہ بیٹری وہاں مفید ہو گی جہاں بیٹریوں کو چارج کرنا محال ہو ایسی بیٹریاں چھوٹے سیٹلائٹ کے لئے بہترین ہیں،تاہم اس بیٹری کے استعمال کے بارے میں سوالیہ نشان ہے کہ ایٹمی بیٹری کو عام استعمال میں لانا چاہیں گے ۔


مکمل خبر پڑھیں