ہفتے میں 45 گھنٹے کام خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھادیتا ہے، تحقیق

July 04, 2018
 

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسی خواتین جو ہفتہ میں 45 گھنٹے کام کرتی ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ 63 فیصد بڑھ جاتا ہے جبکہ مردوں میں اس کےبرعکس عمل ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایک ہفتہ میں کم سے کم 45 گھنٹے کام کرنا خواتین میں ذیابیطس کی دوسری قسم کا خطرہ بڑھا دیتا ہے لیکن اگر مرد ہفتے میں 45 گھنٹے کام کریں تو اُن میں اس کے مخالف عمل ہوتا ہے اور وہ ذیابیطس سے محفوظ رہتے ہیں۔

کینیڈا میں7065مرد و خواتین پر پہلی بار کی گئی تحقیق میں ذیابیطس کے خطرے کا اوقات کار کے لحاظ سے جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ گھنٹے کام کرنے سے مردوں میںذیابیطس کا خطرہ کم ہوگیا جبکہ 45 گھنٹے کام کرنے سے خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ 63 فیصد بڑھ گیا۔


مکمل خبر پڑھیں