گھوٹکی پولیس کا بنگلے پر چھاپہ ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

July 04, 2018

گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی اسد مہلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا یے کہ ڈہرکی پولیس نے بھرچونڈی شریف میں ایک با اثر شخص کے بنگلے پر چھاپہ مار کر غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی ہیں ۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔