اٹھارہ سال تک 180 دن کی چھٹیاں ، کس کے لئے؟

July 04, 2018

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سرکاری خاتون ملازمین بچے کی دیکھ بھال کے لئے 180 دن کی چھٹیاں کر سکیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ یہفیصلہ آج کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

بھارتی خواتین کو یہ چھٹیاں لینے کی یہ سہولت تبتک فراہم کی جائے گی جب تک ان کا بچہ 18 سال کا نہیں ہو جاتا ، وہ یہ چھٹیاں کبھی بھی لے سکتی ہیں یہاں تک کہ سال میں تین دفعہ بھی نیز ان دنوں کی تنخواہ بھی نہیں کاٹی جائے گی۔

اس فیصلےکی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ چھٹیاں ایسے سرکاری مرد ملازمین بھی لے سکتے ہیں جن کی اہلیہ حیات نہ ہوں اور وہ تنہا اپنے بچے کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں۔

علاوہ ازیں ، یہ چھٹیاں بچے کی دیکھ بھال کے ساتھ بچے کے میٹرک یا انٹر کے پرچوں کے دوران ان ملازمین کے لئے بھی مدد گار ثابت رہیں گی جو اپنے بچے کو خود پڑھاتے ہیں۔