افریقی کرکٹر عمران طاہر نصرت فتح علی خان کے مداح نکلے

July 04, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر’ گگلی‘ اور’ دوسرا‘ کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی جانتے ہیں کیونکہ وہ استاد نصرف فتح علی خان کے مداح ہیں۔

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران طاہر نے یہ انکشاف کیا کہ وہ نصرت فتح علی خان کے مداح ہیں اور ان کے گانے شوق سے سنتے ہیں۔

اس دوران عمران طاہر نے استاد نصرت فتح کا مشہور گانا ’سجنا تیرے بنا ۔۔‘بھی گاکر سنایا۔عمران طاہر کی گلوکاری کی یہ ویڈ یو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔