ورلڈ کپ: پینگوئنز نے سوئیڈن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

July 05, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2018میں سوئیڈن کی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔جی ہاں برطانیہ کے سی لائف ایکوریم میں مقیم پینگوئنز نے ہفتہ7جولائی کو سوئیڈن کیخلاف کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کی جیت کی پیشگوئی کردی ہے۔

ایکوریم انتظامیہ نے برف کے ڈھیر پر ایک طرف برطانیہ کا جھنڈا لگایا اور دوسری طرف سوئیڈن کا۔پینگوئنز کو جب چھوڑا گیا تو وہ سیدھی برطانوی جھنڈے کی طرف گئیں اور سوئیڈن کا پتا گول کردیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ورلڈ کپ میں پینگوئنز کی پیشگوئی کتنی کامیاب ہوتی ہے۔