تھرلر فلم ’ریپرائزل‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

July 06, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بروس ویلس کی ہالی ووڈ تھرلر فلم ریپرائزل کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔بریان اے ملر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق فوجی اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بچے کی زندگی بچانے کیلئے اپنے دوسرے ساتھی کے ہمراہ مجرموں کا تعاقب کرنے نکل پڑتا ہے۔


فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار بروس ویلس کے علاوہ فرینک گریلو،جوناتھن شیچ،اولیویا کلپو،کولن ایگلز فیلڈ،نتالی یورا،جیسن مارکس اور کرسٹوفر راب سمیت دیگر شامل ہیں۔

رینڈل ایمٹ اور جارج فرلا کی مشتر کہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 13اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔